کانکنوں کیلئے ویلفیئر گرانٹس میں اضافہ، را سعید خٹک کا خیر مقدم
کمرمشانی (نمائندہ دنیا) چیئرمین پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن را سعید خٹک نے حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے کانکنوں کیلئے ویلفیئر گرانٹس میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیتھ گرانٹ 12 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کر دی گئی ہے جبکہ پرائمری سے دسویں جماعت تک اسکالرشپس میں 40 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ جہیز گرانٹ کے حصول کیلئے ایک بیٹی کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے ۔را سعید خٹک نے کہا کہ یہ اقدامات حکومت کی مزدور دوست پالیسیوں کا مظہر ہیں اور کانکن برادری کیلئے بڑی سہولت ثابت ہوں گے ۔