ٹریولز اینڈ ٹورز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی کل حلف برداری
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ٹریولز اینڈ ٹورز ایسوسی ایشن نے نو منتخب عہدے داران کی تقریب حلف برداری کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔۔۔
۔ تقریب 29 دسمبر کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی، جس میں مختلف اداروں کے سربراہان، ایسوسی ایشن کے ممبران اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔یہ بات ٹریولز اینڈ ٹورز ایسوسی ایشن تحصیل سرگودھا کے جنرل سیکرٹری مفتی مرزا جنید اسلم نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ تقریب کے لیے دعوتی کارڈز جاری کر دیے گئے ہیں اور انشاء اللہ یہ تقریب ایسوسی ایشن کی تاریخ میں ایک الگ پہچان رکھے گی۔مفتی مرزا جنید اسلم نے مزید کہا کہ گروپ لیڈر مدثر خالد وڑائچ کی خواہش ہے کہ ایسوسی ایشن نہ صرف سرگودھا بلکہ ملکی سطح پر بھی اپنی منفرد پہچان قائم کرے ۔ تمام ممبران کے لیے بلا تفریق دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں اور مقررہ مدت میں وعدے پورے کرنے کی کوشش کی جائے گی۔