چوری اور ڈکیتی کے 5 مقدمات میں مطلوب ملزم
سرگودہا (سٹاف رپورٹر) ڈی ایس پی کوٹمومن ناصر احمد کی سربراہی میں تھانہ میلہ پولیس نے چوری اور ۔۔۔
ڈکیتی کے 5مقدمات میں مطلوب ملزم عدنان گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے 5 لاکھ 40 ہزار روپے کا مال مسروقہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، اور اس کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے بہترین اور مسلسل کارروائی پر ڈی پی او نے ایس ایچ او میلہ محمد اقبال ہریہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔