غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ ز پر کھڑے رکشے ڈرائیورز سمیت بند
سول ہسپتال چوک اور بلاک نمبر 8 چوک میں ٹریفک پولیس نے کارروائی کی
سرگودہا (سٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کی جانب سے اندرون شہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ ز پر کھڑے درجن سے زائد رکشے ڈرائیورز سمیت تھانے میں بند کر دیئے گئے ، بتایا گیا ہے کہ سول ہسپتال چوک اور بلاک نمبر 8 چوک میں رکشہ ڈرائیوروں نے غیر قانونی اسٹینڈ بنا رکھا ہے جس پر گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے دونوں مقامات پر کارروائی کر کے موقع پر کھڑے 14 رکشے قبضہ میں لے کر بند کر دیئے مزید کاروائی جاری ہے ۔