دھند اور سردی میں اضافہ، بازاروں میں لوگوں کی آمد کم

 دھند اور سردی میں اضافہ، بازاروں میں لوگوں کی آمد کم

حد نظر 50فٹ تک کم ہو گئی ، گاڑیاں اور ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو نے لگیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ہفتہ کے روز شدید دھند، دن بھر بادلوں اور سورج کے ساتھ آنکھ مچولی کرنے والی ٹھنڈی ہوا کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔ اس کی وجہ سے بازاروں میں لوگوں کا رش نہ ہونے کے برابر رہا، بالخصوص صبح اور رات کے وقت دھند کی شدت حد نظر 50 فٹ تک رہ گئی، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق گاڑیاں اور ٹرینیں بھی تاخیر سے اپنی منزل پر پہنچیں۔ دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز پر رش دیکھنے میں آیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سردی کی موجودہ شدت آج بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں