غریبوں کیلئے مفت ماڈل ریڑھیاں، عملدرآمد سست
میونسپل کارپوریشن افسروں اور ریڑھی لگانے والوں کی عدم دلچسپی ، منصوبہ ، متاثر
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا کی جانب سے ضلع سرگودھا کی حدود میں واقع میونسپل کارپوریشن اور گنجان آباد قصبات میں غریبوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے مفت ماڈل ریڑھیاں مختلف مقامات پر لگائی جا رہی ہیں۔میونسپل کارپوریشن افسران اور ریڑھی لگانے والوں کی عدم دلچسپی کے باعث ایک درجن سے زائد ریڑھیاں دفتر میں کھڑی کھڑی خراب ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا کی حدود میں بھاگٹانوالہ کے 30 سیال موڑ اور جھال چکیاں میں بیس، بیس ماڈل ریڑھیاں لگائی جا رہی ہیں، اور میرٹ پر ریڑھیاں تقسیم کرنے کے لیے قرعہ اندازی کی جا رہی ہے۔