فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ناقص اشیا ضبط، جرمانہ عائد
سویٹس شاپس، ڈیری شاپس اور ہوٹل میں مضر صحت اشیا فروخت پر کارروائی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے سرگودھا میں معمول کی چیکنگ کے دوران 3 سویٹس شاپس، 2 ڈیری شاپس، 2 ریفریشمنٹ پوائنٹس اور 1 ہوٹل کو ناقص میڈیکل سرٹیفکیٹس، ریکارڈ کی عدم دستیابی، ناقص سٹوریج، مضر صحت اشیاء کی پروڈکشن اور زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے پر قانونی کارروائی کا نشانہ بنایا۔کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 68 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ 12 لیٹر ناقص آئل، 5 کلو بسکٹس، 2 لیٹر جوس اور مضر صحت مصالحہ جات کے درجنوں پیکٹس تلف کر دیے گئے ۔