تحصیل پپلاں میں اشیاء خوردونوش کی چیکنگ کا سلسلہ جاری
کندیاں(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر پپلا ں محمدظفراقبال کا تحصیل پپلاں میں اشیاء خوردونوش کی چیکنگ کا سلسلہ جاری۔۔۔
، اسسٹنٹ کمشنر نے ہرنولی بازار میں سبزی اور فروٹ کی ریٹ لسٹیں چیک کیئں اور مقررہ نرخ سے زائد نرخوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دوکانداروں کو موقع پر جرمانے عائدکیئے ۔ انھوں نے دکانداروں کو ہدایت کہ اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فروخت کویقینی بنایا جائے ۔