فیسکو سب ڈویژن بھیرہ کی نا دہندگان سے ریکوری مہم

فیسکو سب ڈویژن بھیرہ کی نا دہندگان سے ریکوری مہم

بھیرہ(نامہ نگار)چیئرمین واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین سب ڈویژن بھیرہ ملک الہ دتہ ودھن اور جنرل سیکرٹری ملک ذوالفقار علی بلوچ نے ۔۔۔

کہا ہے کہ فیسکو سب ڈویژن بھیرہ نے وزیر پانی و بجلی کے احکامات کی روشنی میں نادہندگان سے ریکوری مہم شروع کر دی ہے صارفین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بل بجلی مقررہ تاریخ تک ادا کریں اور کسی بھی نادہندہ صارف کو بجلی کی سپلائی سے اجتناب کریں ورنہ ان کا بھی کنکشن منقطع کر دیا جائے گا انہوں نے تمام سرکاری صنعتی کمرشل اور گھریلو صارفین سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے واپڈا کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں