بھلوال ، شناختی کارڈ کے بغیر سفر پر سختی کا فیصلہ خوش آئند:مہر عمران حمید
بھلوال (نمائندہ دنیا )موبائل یونین کے صدر مہر عمران حمید نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کا بغیر شناختی کارڈ کے سفر کرنے پر سختی کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔
ان کے بقول اس سے نہ صرف جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی بلکہ شہری محفوظ سفر بھی کر سکیں گے ، کیونکہ حادثات کے دوران شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے افراد کی شناخت میں مشکلات پیش آتی ہیں اور بعض اوقات لاوارث قرار دے کر میت دفنا دی جاتی ہے ۔مہر عمران نے کہا کہ موبائل یونین تنقید برائے اصلاح کی قائل ہے اور حکومت کے اچھے اقدامات کی حمایت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط سے شہریوں میں تحفظ کا احساس بڑھے گا، دوران سفر ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی آئے گی اور مسافر خود کو محفوظ سمجھیں گے ۔