تحصیل انتظامیہ بھلوال کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ

 تحصیل انتظامیہ بھلوال کی جانب  سے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ

بھلوال(نمائندہ دنیا)تحصیل انتظامیہ بھلوال متحرک تحصیل انتظامیہ بھلوال کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر صبح کی میٹنگ منعقد کی گئی۔۔

جس میں ریونیو اسٹاف، پی سی ایمز، پیرا (PERA)، میونسپل اسٹاف، اے آر سی اسٹاف اور سُتھرا پنجاب کے نمائندگان نے شرکت کی۔میٹنگ میں صفائی کے امور، پَلس پروگرام، ریکوریز، کالونی معاملات، مین ہولز کی صورتحال، آوارہ کتوں کی تلفی اور گرین بیلٹس کی دیکھ بھال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں