تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بدستور جاری ہے ۔ دورانِ گشت سب انسپکٹر فہیم احمد خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے۔۔
عابد حسین اور محمد انس نامی دو مشتبہ افراد کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران دونوں ملز موں کے قبضے سے الگ الگ 30 بور پستول برآمد ہوئے ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔