فاروقہ میں دھند ، حد نگاہ کم ہو گئی ، ڈرائیوروں کو مشکلات
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)فاروقہ اور گردونواح میں صبح کے اقات میں دھند حد نگاہ کم ہو گئی ۔بارش کے بعد گذشتہ شب دھند کا سلسلہ شروع ہو گیا صبح کے وقت حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔
دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا تاہم دن 12بجے کے بعد سورج نکلنے کے بعد سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ دھند اور سردی کی شدت میں اضافہ کی پیش گوئی کر رکھی ہے ۔