سیوریج نظام نہ ہونے سے شمل وال خدزائی کے قریب مسائل
سیوریج نظام نہ ہونے سے شمل وال خدزائی کے قریب مسائل علاقے میں جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ بن گئے ،کھانسی، نزلہ زکام عام ۔۔
کمرمشانی (نمائندہ دنیا )شمل وال خدزائی کے قریب پچاس گھرانوں پر مشتمل تقریباً ڈھائی سو افراد کی آبادی سیوریج کے نظام کی عدم موجودگی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہے ۔ نکاسیٔ آب کا کوئی مؤثر انتظام نہ ہونے کے باعث علاقے میں جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ بن چکے ہیں، جس کے نتیجے میں ملیریا، کھانسی، نزلہ زکام اور دیگر بیماریاں عام ہو گئی ہیں۔مقامی رہائشیوں کے مطابق ہر گھر میں بزرگ، خواتین اور بچے سال کے بارہ مہینے کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا رہتے ہیں، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے رہائشیوں رمضان، تنویر اسلم، اکبر، نظام، جابر، جاوید خان، احمر خان، عارف خان اور دیگر نے مشترکہ مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر میانوالی فوری طور پر نوٹس لیں اور محلے میں سیوریج کے نظام کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ اہلِ علاقہ کو اس سنگین مسئلے سے نجات مل سکے ۔