میانوالی: قیدیوں کے علاج معالجہ کو بہتر بنانے کے لیے جائزہ اجلاس
میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق جیلوں میں مقید قیدیوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی کہ محکمہ صحت و آبادی پنجاب کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق متعلقہ ضلع اور تحصیل سطح پر جیلوں میں قائم ہسپتالوں کا کنٹرول ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے حوالے کر دیا گیا ہے ، اور ان کی نگرانی ان ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کریں گے ۔