چک 72 الف جنوبی کو ماڈل ویلیج میں شامل کرنے پراظہارِ تشکر
چک 72 الف جنوبی کو ماڈل ویلیج میں شامل کرنے پراظہارِ تشکرماڈل ویلیج منصوبے سے عوام کو صاف پانی، نکاسیٔ آب کی سہولت دستیاب ہو گی۔۔
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )حلقہ پی پی 74 کے ایم پی اے میاں اکرام الحق کی خصوصی کاوشوں سے چک نمبر 72 الف جنوبی کو ماڈل ویلیج اسکیم میں شامل کر لیا گیا ہے ، جبکہ علاقے میں روڈ نیٹ ورک کی تعمیر و مرمت کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔ اس اہم عوامی فلاحی اقدام پر علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی اے میاں اکرام الحق سے اظہارِ تشکر کیا ہے ۔اس موقع پر سینئر رہنما میاں شہباز احمد اور دیگر مقامی عمائدین نے کہا کہ ماڈل ویلیج منصوبے سے نہ صرف علاقے کی بنیادی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ عوام کو صاف پانی، نکاسیٔ آب، گلیوں اور سڑکوں جیسی جدید سہولیات بھی میسر آئیں گی۔علاقے کے نوجوانوں اور سماجی شخصیات جن میں میاں شہباز آرائیں، میاں حارث حسین، میاں عبدالناصر، میاں جنید حسین، عبدالحکیم اور دیگر شامل ہیں، نے اس ترقیاتی اقدام کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے میاں اکرام الحق نے ہمیشہ علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے حکومتِ پنجاب اور منتخب نمائندوں سے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح ترقیاتی منصوبے جاری رکھے جائیں گے تاکہ دیہی علاقوں کو شہری سہولیات کے قریب لایا جا سکے ۔