ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاستعلیمی اداروں کی کارکردگی، طلبہ کو درپیش مسائل اور تعلیمی معیار پر غور کیا گیا۔

خوشاب (نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جس میں سی ای او ڈی ای اے سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تعلیمی امور، سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی، طلبہ کو درپیش مسائل اور تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے فیلڈ میں عملی اقدامات کیے جائیں اور حکومتی پالیسیوں پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں