ملک کرم الٰہی بندیال کی ڈپٹی کمشنر خوشاب سے ملاقات
ملک کرم الٰہی بندیال کی ڈپٹی کمشنر خوشاب سے ملاقاتڈپٹی کمشنر نے عوامی سہولیات کی بہتری کیلئے ضلعی انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
خوشاب (نمائندہ دُنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری اور سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ملک کرم الٰہی بندیال نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب لابر سے ملاقات کی۔ ڈی سی آفس میں ہونیوالی اس ملاقات کے دوران ضلع خوشاب کے مجموعی انتظامی امور، عوامی مسائل اور ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت عام شہری کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے اور ضلع خوشاب کے دور افتادہ و پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔