چک 24 جنوبی میں بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا فائنل، انعامات تقسیم
چک 24 جنوبی میں بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا فائنل، انعامات تقسیم نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت :اسامہ غیاث میلہ۔۔
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )نواحی چک 24 جنوبی میں ممبر قومی اسمبلی اسامہ غیاث میلہ کے زیرِ اہتمام بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممبر قومی اسمبلی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ فائنل میچ دیکھنے کے لیے علاقہ مکینوں، نوجوانوں اور کھیلوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے ۔ اس موقع پر اسامہ غیاث میلہ نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، کیونکہ کھیل نہ صرف صحت مند معاشرے کی ضمانت ہیں بلکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔