مسائل سے چشم پوشی کرنے والوں کو عوامی نمائندے کہلانے کا حق نہیں :چودھری عبدالمنان

 مسائل سے چشم پوشی کرنے والوں  کو عوامی نمائندے کہلانے کا حق  نہیں :چودھری عبدالمنان

خوشاب (نمائندہ دُنیا )شہری اتحاد کے بانی رہنما چودھری عبدالمنان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل سے چشم پوشی کرنے والوں کو عوامی نمائندے کہلانے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

عوام کی ترجمانی کا ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نمائندہ عوام کی صفوں میں رہ کر ان کی مشکلات و مسائل کے ازالے کے لیے کردار ادا کرے ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت خوشاب کے مکین مختلف مشکلات کا شکار ہیں، پورے شہر میں واٹر سپلائی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے اور لوگوں کو کئی روز تک پینے کا صاف پانی نہیں ملتا۔ شہری پانی کے حصول کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں اور سیاسی اکابرین اس صورتحال سے چشم پوشی کرتے ہوئے اپنے ڈیروں کی رونقیں بڑھانے میں الجھے ہوئے ہیں۔چودھری عبدالمنان نے کہا کہ شہری اتحاد کسی بھی صورت میں شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں