پولیس کی5ماہ کی کارروائی، 300 سے زائد ملزم گرفتار

  پولیس کی5ماہ کی کارروائی، 300 سے زائد ملزم گرفتار

پولیس کی5ماہ کی کارروائی، 300 سے زائد ملزم گرفتار کروڑوں روپے کی منشیات و مال مسروقہ برآمد، 319 مقدمات درج کیے۔۔

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)اے ایس پی سٹی سرگودھا وقار احمد خان کی نگرانی میں پانچ ماہ کے دوران سٹی سرکل تھانوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے ۔ ایس پی سٹی کی قیادت میں فیکٹری ایریا، اربن ایریا، کینٹ، ساجد ٹاؤن اور سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے اس عرصے میں مجموعی طور پر 319 مقدمات درج کیے اور 300 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔اس دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور شراب برآمد کی گئی، دو کروڑ 39 لاکھ 4 ہزار روپے سے زائد مال مسروقہ برآمد ہوا، 33 گینز ضبط کی گئیں اور 126 موٹرسائیکل برآمد ہوئیں جن کی کل مالیت 5 کروڑ 32 لاکھ روپے بتائی گئی۔ علاوہ ازیں ناجائز اسلحہ رکھنے پر 83، ساؤنڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 53، بھکاری ایکٹ پر 70، پنجاب سیکورٹی ایکٹ پر 22، ٹی آر او پر 77 اور 483 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔وقار احمد خان نے کہا کہ سرکل کو امن کا گہوارہ بنانا مشن ہے اور اگر پولیس اہلکار بلاجواز تنگ کیے گئے تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں