8 سالہ بیٹے کے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والا شخص گرفتار
8 سالہ بیٹے کے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والا شخص گرفتارملزم اپنی سابقہ بیوی اور سسرالیوں کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانا چاہتا تھا۔۔
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا جو اپنے آٹھ سالہ بیٹے کے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچا رہا تھا۔ موہگہ کالونی، طالب والا کا رہائشی محمد ریاض نے اپنی بیوی کو ایک ماہ قبل طلاق دے دی تھی اور بیٹے عثمان کو حافظ آباد میں اپنے رشتہ داروں کے گھر چھوڑ دیا۔اس کے بعد محمد ریاض نے بیٹے کے اغوا کی جھوٹی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے ملزم کی بتائی ہوئی لوکیشن پر چھان بین کی تو جھوٹ سامنے آ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی سابقہ بیوی اور سسرالیوں کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانا چاہتا تھا۔ اسے حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے