کرایہ نہ دینے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی ہو گی
کرایہ نہ دینے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی ہو گی آپریشن چندروز میں شروع کیا جارہا ہے ، دکانداروں کے ذ مہ کروڑوں کے بقایاجات۔۔۔
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے عرصہ دراز سے کرایہ نہ دینے والے نادہندہ دکانداروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ذرائع کے مطابق آپریشن چندروز میں شروع کیا جارہا ہے بلدیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینکڑوں دکانداروں کے ذ مہ کروڑوں کے بقایاجات ہیں جو عرصہ سے کرایہ نہیں دے رہے ہیں جن سے وصولی کے لیے کارروائی کی جارہی ہے ۔