نو جوان اغوا کے بعد قتل کرنے والا ملزم
بھلوال(نمائندہ دنیا) اغواء کے بعد قتل کرنے والا ملزم تھانہ بھلوال صدر پولیس کی گرفت میں بھلوال صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فیصل نامی شخص کو اغواء کے بعد قتل کرنیوالے ملزم طیب کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، ڈی پی او بہترین کارروائی پر ڈی پی او نے ایس ایچ او بھلوال صدر ضیاء الرحمن اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔