شاہپور: بجلی چور گرفتار تھانوں میں مقدمات درج
شاہپور صدر (نامہ نگار)ایس ڈی او واپڈا جھاوریاں سب ڈویژن کی کاروائی کے دوران ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے ایک صارف کو گرفتار کر کے تھانہ جھاوریاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو سرگودھا ریجن کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی او سب ڈویژن جھاوریاں ایم دانیال نے ٹاسک فورس ٹیم کے ساتھ مین بازار محلہ کجھوانہ میں چھاپہ مار کر اسامہ فارق کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔ ملزم PVC کیبل سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا۔ مقدمہ درج کر دیا گیا۔اسی طرح ٹاسک فورس ٹیم سب ڈویژن ساہیوال 2 نے شاہپور کے قصبہ واڈھی میں حاجی احمد ڈھڈی کو بھی رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور تھانہ شاہپور صدر میں مقدمہ درج کر دیا۔