میانوالی:موٹر سائیکل چور وں نے نئی وارداتوں کا سلسلہ شروع کر دیا
میانوالی (نامہ نگار )میانوالی کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوروں نے نئی وارداتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اب وہ موٹر سائیکلیں گھروں کے اندر سے بھی چوری کر رہے ہیں۔
جال شمالی تحصیل پپلاں کے شہری امیر عمر نے بتایا کہ ان کی ہنڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل، جس کا نمبر بھکر اور ماڈل 2010 ہے ، رات 1 بجے تک گھر میں موجود تھی لیکن صبح جاگنے پر یہ غائب تھی۔ پپلاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔واضح رہے کہ حال ہی میں وانڈھی گھنڈ والی محلہ بوری خیل نزد اطلس سوانسی چوک سے بھی اسی طریقے سے موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چور نئی مہارت اور جدید طریقے استعمال کر رہے ہیں۔