پیرا فورس میں امیدواروں کی بھرتی کے دوسرے مرحلے کا آغاز

 پیرا فورس میں امیدواروں کی بھرتی کے دوسرے مرحلے کا آغاز

پیرا فورس میں امیدواروں کی بھرتی کے دوسرے مرحلے کا آغازجسمانی ٹیسٹ کا عمل 5 سے 8 جنوری تک میانوالی سٹیڈیم میں مکمل کرنیکی ہدایت۔۔

میانوالی (نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پیرا فورس میں امیدواروں کی بھرتی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوآرڈینیشن محمد عظیم کی زیر صدارت جسمانی ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس جاوید سرور، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان، ڈی او انڈسٹری رضوان اکرام ڈار، ریسکیو آفیسر تصور عباس سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ پیرا فورس کے انفورسمنٹ اور انویسٹی گیشن آفیسرز کے جسمانی ٹیسٹ کا عمل 5 سے 8 جنوری 2026 تک میانوالی اسٹیڈیم میں مکمل کیا جائے اور تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں