میانوالی:ڈپٹی کمشنر کا اربن بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کا دورہ
میانوالی:ڈپٹی کمشنر کا اربن بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کا دورہشہریوں کو بہترین سیر و تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کام جاری : ڈی سی۔۔۔
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی نے سول لائنز ایریا میں زیر تعمیر اربن بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، سی او ضلع کونسل ملک خرم افتخار سمیت دیگر افسربھی موجود تھے ۔افسروں نے بریفنگ میں بتایا کہ اربن کوریڈور کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے ، جس میں سڑک کے اطراف دیواروں، عمارتوں اور دکانوں کی تزئین و آرائش، بحالی و مرمت، فوڈ سٹریٹ اور پارکنگ ایریا کی تعمیر شامل ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق شہریوں کو بہترین سیر و تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بیوٹیفکیشن پروجیکٹ پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے اور تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔