وائٹ کالر کرائم کے نیٹ ورک کیخلاف شکنجہ تیار

وائٹ کالر کرائم کے نیٹ ورک کیخلاف شکنجہ تیار

وائٹ کالر کرائم کے نیٹ ورک کیخلاف شکنجہ تیار سودخور سادہ لوح شہریوں کو طرح طرح کے لالچ دیتے ہیں ،اہم دستاویزات ہتھیا کر کے لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں،شہری اپنی عزت کی خاطر خاموش رہنے پر مجبور۔۔

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)حکومت نے جرائم پیشہ افراد اور قبضہ مافیا کے بعد اب وائٹ کالر کرائم میں ملوث سودخوروں کے نیٹ ورک کے خلاف شکنجہ کسنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا میں مختلف گروہ، جو وائٹ کالر کی آڑ میں کام کر رہے ہیں، جرائم پیشہ عناصر کو لالچ دے کر نیٹ ورک قائم کر چکے ہیں۔ان گروہوں نے شہریوں کو ‘‘جہیز پیکج’’ اور دیگر ضروری اشیاء کے خریدار بنانے کے بہانے پھانسنے کے اہداف دئیے ہیں اور مختلف پرکشش سہولیات کے نام پر چیک اور دیگر اہم دستاویزات ہتھیا کر کے لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق، یہ گروہ شریف شہریوں کو دھمکانا، گھروں میں داخل ہو کر ہراساں کرنا اور جھوٹے مقدمات درج کروانے کی دھمکیاں دینا معمول بنا چکے ہیں، جس کی وجہ سے شہری اپنی عزت کی خاطر خاموش رہنے پر مجبور ہیں۔سرگودھا کے کچہری بازار، امین بازار، ڈیری روڈ، کوٹ فرید روڈ، فاطمہ جناح روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور مقام حیات سمیت دیگر شہری و دیہی علاقوں میں یہ نیٹ ورک پھیلا ہوا ہے ، جبکہ بااثر افراد ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت خفیہ طور پر وائٹ کالر کرائم میں ملوث افراد کا ڈیٹا جمع کر رہی ہے اور جلد ہی ان کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں