حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا
بھلوال (نمائندہ دنیا)حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کا یوم ولادت بھلوال سمیت ضلع بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر علما اور مذہبی شخصیات نے اپنے پیغامات میں حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کے علم۔۔۔
بصیرت اور رہنمائی پر زور دیا۔سید فضل حسین شاہ نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ نے حضرت علی کو علم کی دولت سے مالا مال فرمایا، اور نبی کریم صلی اﷲ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ وہ علم کا شہر ہیں اور علی اس کا دروازہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دنیا حضرت علی کے علم سے استفادہ کرتی تو آج سائنس میں جو ترقی ہورہی ہے اس کی ضرورت پیش نہ آتی۔