ن لیگی حکومت نے ہر موقع پر احسان فراموشی کی:محمد رمضان بھٹی

ن لیگی حکومت نے ہر موقع پر  احسان فراموشی کی:محمد رمضان بھٹی

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی صدر محمد رمضان بھٹی نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ہر نازک موڑ پر حکومت کو سہارا دیا۔

 مگر بدقسمتی سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر موقع پر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی نے اپنی حمایت واپس لے لی تو موجودہ حکومت دھڑام سے گر جائے گی۔ محمد رمضان بھٹی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری مفاہمت کے کنگ ہیں اور انہوں نے ملک کے وسیع تر مفاد میں مفاہمت کی پالیسی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کر رکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں