65ہزارروپے کا موٹر سائیکل چوری ڈاکوئوں نے 2ڈلیوری بوائز کو لوٹ لیا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور 23 چک کے رہائشی محمد امین کے گھر کے باہر سے تقریباً 65 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا کر فرار ہو گئے ۔ متاثرہ شہری نے تھانہ بھاگٹانوالہ میں درخواست دے دی ہے ۔دوسری جانب تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر دو پیزا ڈیلیوری بوائز کو لوٹ لیا اور نقدی و موبائل فونز چھین کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔