مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی، ملزم کیخلاف مقدمہ درج
سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی پولیس نے سوشل میڈیا پر مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
پولیس کے مطابق چک نمبر 130 شمالی کا رہائشی وجیہ الحسن نے اپنے موبائل فون کے ذریعے گستاخانہ مواد نشر کیا اور نازیبا گفتگو کی۔ بلاک نمبر 4 سلانوالی کے رہائشی محمد سہیل کی درخواست پر تھانہ سلانوالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔