سیدل بنگلہ:گورنمنٹ مڈل سکول میں توڑ پھوڑ اور چوری، مقدمہ درج
شاہ پور صدر (نامہ نگار) شاہ پور کے قریبی قصبہ سیدل بنگلہ کے گورنمنٹ ماڈل مڈل سکول میں نامعلوم شرپسندوں نے دورانِ سرمائی تعطیلات توڑ پھوڑ اور چوری کی واردات انجام دی۔نامعلوم افراد نے سکول کا بورڈ اکھاڑ کر پھینک دیا، احاطے میں اینٹیں اور روڑے بکھیر دیے۔ جبکہ سیمنٹ کے 50 خالی گتے ، موٹر کا چیک والو، لوہے کی نالی، نلکے کی ربڑ
والو اور لوہے کی ہتھ ریڑھی سمیت پانچ ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔سکول پرنسپل کرن بتول نے پولیس تھانہ جھاوریاں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ انہیں سکول کے چوکیدار نے واقعہ کی اطلاع دی۔ انہوں نے پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔