خوشاب: تین سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

 خوشاب: تین سب انسپکٹرز کی  انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

خوشاب (نمائندہ دنیا) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا نے پروموشن کمیٹی کی سفارش پر ضلع خوشاب کے تین پولیس سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی۔

ترقی پانے والوں میں محمد فاروق سنبلی (بولہ)، ملک جاوید مسعود اعوان (ہڈالی) اور ملک رضا محمد (فتح پور میرا) شامل ہیں۔سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں