ترقیاتی گرانٹس سے جوہرآباد اور خوشاب کی تقدیر بدل جائیگی، غوث محمد نیازی
خوشاب (نمائندہ دنیا) مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سال نو کا آغاز دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے کے عزم کے ساتھ کیا ہے
مریم نواز کی قیادت میں پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے ، صوبائی حکومت کی جانب سے خصوصی ترقیاتی گرانٹس کے اجرا کے بعد ضلع خوشاب کے جڑواں شہروں جوہرآباد اور خوشاب کی تقدیر بدل جائے گی۔مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔