گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے کاشتکاروں کیلئے انعامات،درخواستیں طلب

 گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے کاشتکاروں  کیلئے انعامات،درخواستیں طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے گندم کی پیداوار بڑھانے کے لئے کاشتکاروں کو پر کشش انعامات دینے کا اعلان کرتے ہوئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

 گندم پیداواری مقابلے میں صوبہ بھر میں پہلے نمبر پر آنے والے کوٹریکٹر85یارس پاور دوسرے نمبر پر آنیوالے کو ٹریکٹر 75ہارس پاور اور تیسرے نمبر پر آنے والے کوٹریکٹر60ہارس پاور جبکہ ضلع کی سطح پر گندم پیداواری مقابلے میں پہلے نمبرپر آنے والے کو دس لاکھ دوسرے نمبر والے کو آٹھ لاکھ جبکہ تیسرے نمبر والے کاشتکار کو پانچ لاکھ کی انعامی رقم ملے گی 5ایکڑاور اس سے زائد رقبے والے زمیندار 31جنوری تک اپنی درخواستیں محکمہ زراعت کے دفاتر میں جمع کرواسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں