یونین کونسل نمبر 6 قصبہ روشن پور میں جدید مشینری سے نالے کی صفائی

 یونین کونسل نمبر 6 قصبہ روشن پور  میں جدید مشینری سے نالے کی صفائی

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنہ طاہر کی ہدایت پر ستھرا پنجاب تحصیل بھیرہ کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے یونین کونسل نمبر 6 حضور پور کے قصبہ روشن پور میں درپیش نکاسیٔ آب کے مسئلے کو حل کر دیا۔

اس موقع پر ستھرا پنجاب کے عملۂ صفائی نے جدید مشینری کی مدد سے نالے کی مکمل صفائی کی، جس کے باعث گندے پانی کی روانی بحال ہو گئی نالے کی صفائی اور علاقے میں پانی کے چھڑکاؤ پر معززینِ علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ اور ویسٹ مینجمنٹ تحصیل بھیرہ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے اسی طرح بروقت اقدامات کیے جاتے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں