میانوالی سے دائود خیل تک دو رویہ سڑک تعمیر نہ ہونے پر شہریوں کا شدید ردعمل

میانوالی سے دائود خیل تک دو رویہ سڑک  تعمیر نہ ہونے پر شہریوں کا شدید ردعمل

موچھ (نمائندہ دنیا) شہریوں نے میانوالی سے دائود خیل تک سی پیک انٹر چینج تک دو رویہ سڑک پر کام شروع نہ ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 

 گزشتہ روز شہریوں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ ہمیں دوسالوں سے بتایا جا رہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں میانوالی سے داؤدخیل سی پیک انٹرچینج تک دو رویہ سڑک منظورِ ہے مگر کام شروع نہیں ہوا سی پیک کی وجہ سے اس سڑک پر ٹریفک کا زبردست دباؤ ہے ،شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ میانوالی تا سی پیک انٹرچینج داؤدخیل تک منظور دو رویہ روڈ کی گرانٹ فوری طور پر جاری کریں تاکہ جانی مالی نقصان کا خاتمہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں