خوشاب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام شدید مشکلات کا شکار

خوشاب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام شدید مشکلات کا شکار

خوشاب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام شدید مشکلات کا شکارلائنوں کی مرمت کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی بند ،گھریلو،کاروباری معاملات متاثر

خوشاب (نمائندہ دنیا) حکومتی احکامات کے باوجود ضلع خوشاب میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ واپڈا حکام لائنوں کی مرمت کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھتے ہیں جس سے کاروباری اور گھریلو زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں بجلی کی طلب کم ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ کا کوئی جواز نہیں۔ شکایات کے اندراج کے لیے واپڈا ملازمین فون تک اٹھانے کی زحمت نہیں کرتے جبکہ بجلی بند ہونے کے باوجود صارفین کو بھجوائے جانے والے بلوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور صارفین کو بجلی کے محکمے کی مبینہ اجارہ داری سے نجات دلانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں