2سرکاری سکولوں، گھر کا صفایا،رکشہ اور موٹر سائیکل چوری
2سرکاری سکولوں، گھر کا صفایا،رکشہ اور موٹر سائیکل چوری ڈیرے پر ڈکیتی،ملازم خان امیر پر تشدد ،4شہریوں کی جیبیں کاٹ لی گئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری اور جیب تراشی کی مختلف وارداتوں کے دوران 121شمالی کے محسن رضا کے ڈیرہ میں داخل ہو کر تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اس کے ملازم خان امیر کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس سے دس ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے ،گورنمنٹ پائلٹ گرلز ہائی سکول نیو سیٹلائٹ ٹاؤن اور گورنمنٹ ماڈل مڈل سکول سید بنگلہ سے چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور موٹریں، پنکھے ، کرسیاں اور دیگر قیمتی اشیاء لے اڑے ،جبکہ گل والا کے شکیل طاہر کے گھر سے قیمتی زیورات،نقدی وغیرہ ،علی پور سیداں سے الیاس کا رکشہ ،104جنوبی سے اسد علی کا موٹرسائیکل ،111جنوبی میں ایک کریشنگ پلانٹ سے دو لاکھ روپ مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا اسی طرح اسلام پورہ کے شہزاد شاہد،بلاک نمبر33کے زین العابدین ،41شمالی کے نعمان ساجد،88جنوبی کے محمد فاروق کو نامعلوم جیب تراشوں نے لاکھوں کے مو بائلز سے محروم کر دیا پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔