برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کا پاک افغان مذاکرات پر خوشی کا اظہار
برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کا پاک افغان مذاکرات پر خوشی کا اظہار تجارت میں درپیش رکاوٹوں کا خاتمہ اور اعتماد کو فروغ ملے گا، ملک علی ارسلان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک علی ارسلان نے کہا کہ پاک افغان باڈر سے تجارت کی بحالی کیلئے مزاکرات اچھا اقدام ہے جس سے تجارت میں درپیش رکاوٹوں کا خاتمہ اور اعتماد سے تجارت کو فروغ ملے گا۔بالخصوص کینو کے تاجروں کو درپیش مسائل حل ہونگے ۔ برائیلر فارمرز ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک علی ارسلان نے فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تاجران کو درپیش مسائل کے حل اور قومی تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی۔
انہوں نے آج 6 جنوری کو ہونے والے اجلاس کو اہم اور پاک افغان تجارت کی بحالی اور دوطرفہ تجارت کے تسلسل کی جانب مثبت اورفیصلہ قرار دیا نے کہا کہ اس اجلاس کے نتیجہ میں قائم کی جانے والی 12 رکنی پاک افغان مشترکہ تاجر کمیٹی سرحدی تجارت کو درپیش رکاوٹوں کے خاتمے ، اعتماد سازی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گی ان کا کہنا ہے کہ مشترکہ تاجر کمیٹی کا قیام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ فیڈریشن تجارت دوست ماحول کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے ۔