دیہی علاقوں میں ای پی آئی کوریج 70فیصد سے بھی کم
حکومت سو فیصد کوریج کیلئے کروڑوں خرچ کر رہی،افسر سستی کر رہے ہیں بچوں کے ای پی آئی کارڈ کے اجراء کے حوالے سے بھی صورتحال پر تشویش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت ای پی آئی کوریج کو سو فیصد تک لانے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے ،اس کے باوجود فیلڈ افسران کی سست روی اور فرائض سے چشم پوشی کی وجہ سے 2025کے دوران سرگودھا کے کئی دیہی علاقوں میں ای پی آئی کوریج 70فیصد سے بھی کم سامنے آئی ہے ،بچوں کے ای پی آئی کارڈ کے اجراء کے حوالے سے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا،جو کہ پراجیکٹ کا بنیادی عنصر ہے رپورٹ میں ذمہ دار فیلڈ ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔