محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کا کوئیک ایکشن،لکڑی چوری ناکام
محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کا کوئیک ایکشن،لکڑی چوری ناکامملزم دھمکیاں دیتے ہوئے جمع کی گئی لکڑی اور ریڑھی موقع پر چھوڑ کر فرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بروقت کوشش کر کے سرکاری رختوں کی غیر قانونی کٹائی اور چوری پکڑ لی، محکمہ جنگلات حکام کے مطابق مخبر کی اطلاع پر چک مبارک میں چھاپہ مارا گیا جہاں ملزمان سرکاری درخت کاٹ کر لکڑی چوری میں مصروف تھے جنہیں منع کیا گیا تو وہ کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے اور جمع کی گئی لکڑی اور پولیس بلوانے پر ریڑھی موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ، تاہم ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی مجرم اور رات کی تاریکی میں اکثر و بیشتر سرکاری جنگلات کو نقصان پہنچاتے ہیں اب تک دو لاکھ روپے سے زائد کی سرکاری لکڑی چوری کر چکے ہیں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔