شارٹ سرکٹ کے باعث ڈیزل ایجنسی،2دکانوں میں آتشزدگی

شارٹ سرکٹ کے باعث ڈیزل ایجنسی،2دکانوں میں آتشزدگی

شارٹ سرکٹ کے باعث ڈیزل ایجنسی،2دکانوں میں آتشزدگی آگ تیزی سے پھیلی ،دیگر دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا،10لاکھ کا نقصان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شارٹ سرکٹ کے باعث ڈیزل ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی، بتایا جاتا ہے کہ ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی کہ فیصل آباد روڈ پر مٹھہ معصوم کے قریب ایک ڈیزل /پٹرول کی بند ایجنسی میں بجلی کی DB میں شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگی ہوئی ہے اور اسکے ساتھ دو دوکانوں کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس پر ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پاتے ہوئے اسے مزید پھیلنے سے روک دیا، آگ لگنے سے دس لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں