فورتھ ہائر ایجوکیشن سپورٹس ایونٹس میں ہاکی کا فائنل فاروق کالونی کالج نے جیت لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فورتھ ہائر ایجوکیشن سپورٹس ایونٹس2025-2026 کے سلسلے میں ہاکی کے میچز علی عامر ہاکی کلب سرگودھا میں منعقد ہوئے۔
جس میں ڈسٹرکٹ بھر کے کالجز نے شرکت کی ،فائنل میچ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی سرگودھا اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ سرگودھا کے مابین کھیلا گیا،فاروق کالونی کالج کی ٹیم نے فائنل میچ تین صفر سے اپنے نام کر لیا اور ڈسٹرکٹ کی ونر ٹیم قرار پائی ۔