اشیائے خور ونوش کی قیمتوں،معیار کے بارے جائزہ اجلاس

 اشیائے خور ونوش کی قیمتوں،معیار کے بارے جائزہ اجلاس

اشیائے خور ونوش کی قیمتوں،معیار کے بارے جائزہ اجلاس اے ڈی سی جی کی گرانفروشی ،ناجائز منافع خوری پر موثر کارروائی کی ہدایت

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے متعلق اجلاس ہوا ،اجلاس کے دوران ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں،دستیابی،معیار اور سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بھکر غلام محی الدین رضا اور انچارج پیرا فورس مہر سجاد احمد نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران ناجائز منافع خوری ذخیرہ اندوزی کم تول اور اوور چارجنگ کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر ارشد وٹو نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کے بازاروں دکانوں اور تجارتی مراکز پر باقاعدگی سے زیادہ سے زیادہ انسپکشنز کی جائیں خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی بنیادی زمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں