ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر ایک بھٹہ سیل،بھرائی مسمار

 ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر ایک بھٹہ سیل،بھرائی مسمار

ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر ایک بھٹہ سیل،بھرائی مسمارتین بھٹوں کے خلاف ایف آئی آر کے لئے استغاثہ جمع کروا دیا گیا

میانوالی (نامہ نگار) محکمہ تحفظ ماحولیات نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ضلعی آفیسر تحفظ ماحولیات انجنیئر رحمت اللہ خان کی نگرانی میں اینٹی سموگ اسکواڈ نے سرگودھا روڈ، شادیہ اور تلہ گنگ روڈ پر واقع مداد والا کے علاقہ میں مختلف بھٹوں کی انسپکشن کی۔زگ زیگ ٹیکنالوجی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک بھٹہ سیل کر دیا گیا جبکہ تین بھٹوں کے خلاف تھانہ واں بھچراں اور تھانہ صدر میں ایف آئی آر کے اندراج کے لیے استغاثہ جمع کرا دیا گیا۔ مزید برآں ایک بھٹہ پر اینٹوں کی بھرائی کو موقع پر ہی مسمار کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں