مویشی چوری کے 11 مقدمات میں مطلوب 2ملزم گرفتار
مویشی چوری کے 11 مقدمات میں مطلوب 2ملزم گرفتارجاوید اور ارشد سے 8 لاکھ 26 ہزار کا مال مسروقہ برآمد ،مالکان کے حوالے
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ لکسیاں پولیس کی مویشی چوری کے مقدمات میں بڑی پیش رفت، چوری کے 11 مقدمات کا مال مسروقہ برآمد مویشی چوری کے 11 مقدمات میں مطلوب گینگ کے دو ملزمان جاوید اور ارشد کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے 8 لاکھ 26 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ، مزید انکشافات کی توقع ہے ، برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ۔