پریس کلب میں سپورٹس گالا اینڈ فیملی فیسٹیول کی اختتامی تقریب
پریس کلب میں سپورٹس گالا اینڈ فیملی فیسٹیول کی اختتامی تقریب ڈپٹی کمشنر کا فروری میں صحافیوں،اہلخانہ کیلئے ایک اور سپورٹس میلے کے انعقاد کا اعلان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودہا پریس کلب میں قائد اعظم سپورٹس گالا اینڈ فیملی فیسٹیول کی اختتامی تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم تھے ،خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا کہ سرگودہا پریس کلب کی قیادت کی مثبت اور دور اندیش سوچ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پریس کلب کی جگہ میڈیا ٹاور کے قیام میں مکمل معاونت فراہم کی جائے گی ،انہوں نے اعلان کیا کہ فروری میں صحافیوں اورانکی فیملیزکیلئے ایک اور سپورٹس میلہ منعقد کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور نے بھی خطاب کیا۔